پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے کے مطابق موجودہ سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ سیاست ختم ہوئی تو آئینی اور پارلیمانی بالادستی خطرے میں پڑ جائے گی۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اے پی سی نے کہا کہ سیاسی فیصلوں کی جگہ پارلیمنٹ ہے، سیاسی فیصلے عدالتوں میں جائیں گے تو عدالتی بحران پیدا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق جب بھی انتخابات ہوں تو ایک ہی دن ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں باہمی گفت و شنید سے انتخابات کی تاریخ کا تعین کریں، پورے ملک میں منصفانہ مردم شماری کا انعقاد ممکن بنایا جائے۔

ماضی میں اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی شروع ہوئی، دہشت گردی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔

اے پی سی کے مطابق فل کورٹ نہ ہونا، 63 اے کی تشریح کے بجائے آئین لکھنا اور 4-3 کا فیصلہ تسلیم نہ کرنا بحران کی بنیاد ہے۔ اس کے بجائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک نئی کمپیکٹ معیشت بنائی جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی خودمختاری کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اٹھارویں آئینی ترمیم کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کیا جائے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور قومی اسمبلی کا فوری قیام عمل میں لایا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com