151
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آگئے ہیں۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دو آئینی ادارے آمنے سامنے آگئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کا سرچشمہ ہے، قرارداد پاس کرکے پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے۔
عمران خان جیسے شخص سے ہمیں مذاکرات کرنے ہی نہیں چاہیے ،خواجہ آصف
کمیٹی جسٹس منیر سے لے کر آج تک کے معاملات کو دیکھے آئین کے ترجمانوں کے درمیان تضاد ہوتا رہا، ہم عدلیہ کے خلاف نہیں، حدود کی خلاف ورزی کے خلاف ہیں، جب آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو ججوں نے کچھ نہیں کیا
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ محمد آصف نے مزید کہا ہے کہ ریپبلکن پارلیمنٹ کو مرکز سمجھا جاتا ہے، عدلیہ کا یہ حال ہے، چار لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، یہ افسوسناک صورتحال ہے زیر التوا مقدمات کو حل کیا جائے۔ اور پھر ہمیں اس سے نمٹنا ہے، لوگ پھانسی پر لٹکتے ہیں، پھر فیصلے آتے ہیں، تمام اداروں کو پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔