174
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک ہندوستانی نژاد امریکی تاجر کو ورلڈ بینک کے 14ویں صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک کے 25 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے نئے صدر کی منظوری دے دی ہے۔
اعلان کے مطابق اجے پال سنگھ بنگا 2 جون کو 5 سال کے لیے ورلڈ بینک کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے جب کہ موجودہ صدر ڈیوڈ مالپاس جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 63 سالہ اجے پال سنگھ بنگا ورلڈ بینک کی صدارت کے لیے واحد امیدوار تھے۔واضح رہے کہ بھارتی نژاد امریکی تاجر اجے پال سنگھ بنگا کو امریکی صدر جو بائیڈن نے نامزد کیا تھا۔