161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔
بارہمولہ اور راجوری کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
سال 2022، بھارتی فورسز کے ہاتھوں 214 معصوم کشمیری شہید
قابض بھارتی فورسز نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور توڑ پھوڑ کی۔ کئی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔بارہمولہ اور دیگر علاقے محاصرے میں ہیں اور لوگوں کو سختی سے گھروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری کی موت کو خودکشی بنانے کی سازش بے نقاب
ان علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ نام نہاد سکیورٹی آپریشن میں ڈرون اور گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال ہو رہے ہیں۔قابض بھارتی فوجیوں نے 4 روز میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔