188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ وہ نویں جائزے پر پاکستان کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں اور نویں جائزے کی کامیابی کے بعد پاکستان کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان پالیسی ریٹ مزید بڑھائے،آئی ایم ایف
نویں اقتصادی جائزے پر پاکستان کے ساتھ جاری مذاکرات کے بارے میں ایک بیان میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر نے مزید کہا کہ وہ نویں جائزے پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جائزے کو مکمل کرنے کے لیے ضروری اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ کب ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ نویں جائزے کی کامیابی کے بعد پاکستان کو ضروری فنانسنگ جاری کر دی جائے گی اور نویں جائزے کی کامیابی کے ساتھ ہی عملے کی سطح پر معاہدہ طے پا جائے گا۔