پہلی بار والد سے بیٹ خریدنے کی فرمائش کی تو ان کے پاس پیسے نہیں تھے،بابر اعظم

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب میں نے اپنے والد سے پہلی بار بیٹ خریدنے کا کہا تو ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں پہلی بار قومی ٹیم کے ساتھ گراؤنڈ میں آیا تھا، مجھے یاد ہے کہ میں بال پکر کے طور پر آیا تھا اور یہ ٹیسٹ انضمام الحق کا آخری ٹیسٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں پاکستانی ٹیم میں باؤلنگ کرنے آیا تھا اور آج میں خود پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں۔ تب بھی میرے ذہن میں تھا کہ ایک دن میں پاکستانی ٹیم کا حصہ بنوں گا اور انٹرنیشنل میچز کھیلوں گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ میں پہلی بار انڈر 15 میں منتخب ہوا لیکن تینوں میچوں میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ نیشنل اکیڈمی میں داخلہ لینے کے لیے سخت محنت کی یہ جانتے ہوئے کہ اچھی کارکردگی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔
اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بسوں میں سفر کرتا تھا اور بعض اوقات رش کی وجہ سے کرائے کے پیسے بچا لیتا تھا جس کے بعد سموسے کھاتا تھا۔
کپتان نے کہا کہ میں کرکٹ میچ کی وجہ سے بیرون ملک دورے پر تھا جب تایا اور دادی کا انتقال ہوگیا جو میرے لیے بہت مشکل تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com