اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نامعلوم افراد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر 3 گاڑیاں رجسٹرڈ کر رکھی ہیں جس پر لندن پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
نواز شریف کے لندن آفس کے ترجمان خرم بٹ نے پولیس کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے نام پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا مقصد جرائم کر کے انہیں نواز شریف سے جوڑنا ہو سکتا ہے۔ دھونس، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
خرم بٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ڈی وی ایل اے نے نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی کی تفصیلات ایون فیلڈ کو بھیجیں۔
مارچ 2023 میں، نواز شریف کے دفتر نے DVLA کو فراڈ کے بارے میں مطلع کیا۔ نواز شریف کے نام پر نواز شریف کے نام پر رجسٹرڈ تیسری گاڑی اس وقت دریافت ہوئی جب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ وصول کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر اپنے مجرمانہ مقاصد کے لیے نواز شریف کا نام استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گاڑی دوسروں کے نام پر رجسٹر کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے۔