البرٹامیں لگی آگ بےقابو متاثرہ علاقوں سے 25 ہزارافراد کا انخلا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کینیڈا،صوبے البرٹا میں لگی آگ بے قابو متاثرہ علاقوں سے 25 ہزارافراد کا انخلاء کرا دیا گیا البرٹا میں لگی آگ سے 3 لاکھ ایکڑ پر محیط جنگل راکھ ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں غیر معمولی طور پر گرم اور خشک موسم میں تیز ہوائوں کے چلنے کی وجہ سے کئی مقامات پر لگی آگ بے قابو ہو گئی۔

..................

 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق البرٹا کے متاثرہ علاقوں سے 25 ہزارافراد کا انخلا کرا دیا گیا ۔رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید افراد کو بھی انخلا کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ۔البرٹا میں لگی آگ سے 3 لاکھ ایکڑ پر محیط جنگل راکھ ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔

البرٹا کی وزیراعلیٰ ریچل نوٹلی کا کہنا ہے کہ اس آگ پر فوری طور پر کسی صورت قابو نہیں پایا جاسکتا۔

تاہم اتوار اور پیر کے روز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس سے حالات میں بہتری آسکتی ہیں۔

 

 

حکومت نے فورٹ مک مری کو خالی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شہر کے 88ہزار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اس آگ سے ابھی تک 1600 عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا ہے، شہر کا پانی پینے کے قابل نہیں جبکہ فضا میں دھواں چھایا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں لوگوں کی واپسی کے لیے فی الحال کوئی وقت نہیں دیا جاسکتا۔

 

 

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com