اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹیکساس کے شہر ایلن کے ایک متحرک شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس اور جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آور نے امریکی شہر ایلن کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت فائرنگ کردی جب وہاں سینکڑوں افراد خریداری میں مصروف تھے۔
فائرنگ کے خوف سے لوگ بھاگ کھڑے ہوئے۔ شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی جس کے دوران کچلے جانے سے متعدد بچے اور خواتین شدید زخمی ہوگئے جب کہ گولی لگنے سے 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے فائرنگ سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکہ،بینک میں فائرنگ،6افرادہلاک،6 زخمی
ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تعاقب کے بعد پولیس نے ملزم کو گھیرے میں لے لیا اور اسے گرفتار کرنے کا کہا تاہم ملزم نے اہلکاروں پر تیز دھار خنجر سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے اپنے دفاع میں ملزم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں
امریکہ،سکول میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے اور واقعے کے پیچھے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں 2022 میں 45 ہزار جب کہ 2021 میں 49 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
urdu world canada