147
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران نے جرم ثابت ہونے پر دوہری شہریت کے حامل علیحدگی پسند شہری کو پھانسی دے دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے حبیب فراج اللہ پر 2018 میں فوجی پریڈ پر حملہ کرکے 25 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں
ایران کے سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی کیوں دی گئی ؟
علیحدگی پسند رہنما حبیب اللہ فراج کو 2020 میں ترکی میں گرفتار کر کے تہران لایا گیا تھا۔ اس پر 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور اس سال اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایران کے عدالتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی قانون کے مطابق ملزم کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر آج عمل کیا گیا۔سویڈن کے وزیر خارجہ نے اپنے شہری حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا۔