آخری ون ڈے میں شکست،پاکستان 2 آئی سی سی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دو دن پہلے نمبر ون رہنے کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی۔

5 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گیا تھا

تاہم پاکستان کو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے اتوار کو سیریز کا آخری میچ جیتنا تھا۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں 47 رنز سے شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان  نے تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینگنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی 

پاکستان نے 5 مئی کو پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن بدقسمتی سے پاکستان صرف 2 دن تک نمبر پر رہ سکا۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں آسٹریلیا پہلے، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے آخری ون ڈے میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی تاہم گرین شرٹس نے سیریز 1-4 سے جیت لی تھی۔

کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 رنز بنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com