اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام تاحال تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ اجلاسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم 17 مئی تک ہونے والے آئی ایم ایف اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سبسڈی کے فوائد غریب عوام تک منتقل کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی سطح پر معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ نہیں ہوگی اور آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کی صورت میں بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستا ن کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکانات محدود
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف دوست ممالک کی جانب سے فنڈنگ کی یقین دہانی پر بھی مطمئن نہیں ہوا جس کے بعد پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا ایک اور فنانسنگ پروگرام دے دیا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے نویں جائزے کے لیے بیشتر شرائط پوری کر دی ہیں۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو موخر کر دیا گیا ہے۔