پاکستانی افواج کا عمران خان کی گرفتاری سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ،وفاقی حکومت

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج کا عمران خان کی گرفتاری سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر حکومتی ذرائع نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما کی گرفتاری سے پاک فوج کا قطعاً کوئی تعلق نہیں، سیاسی رہنما کو نیب نے قانون کے مطابق گرفتار کیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعض شرپسند رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو اکسایا، گمراہ کارکنوں نے سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، عمارتوں کو نذر آتش کیا اور دباؤ کی سیاست کو آگے بڑھایا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق شرپسندوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا کہا گیا، ایسی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی کارروائی کی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوام ایسے شرپسند اور تخریب کار عناصر سے دور رہیں، ایسے عناصر اور ان کے حواریوں کو قانون کے مطابق کچل دیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی شرپسند کو ملک کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔