215
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست لے کر آئے جس میں انہوں نے استدعا کی کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
اسد عمر یہ درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں گئے، جہاں سے اسلام آباد پولیس کا انسداد دہشت گردی سکواڈاسد عمر کو گرفتار کر کے روانہ ہو گیا
اس سے قبل گزشتہ روز عمران خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔