207
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں انتخابات سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
ترکی میں عام انتخابات 14 مئی کو ہونے والے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل تقریباً 7 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 45 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ جون سے شروع ہونے والے چھ ماہ کے لیے ہوگا۔واضح رہے کہ ترکی میں سرکاری محکموں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمین کام کرتے ہیں۔