پی ٹی آئی رہنمائوں کو پناہ دینے کا الزام ،گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید کو نظر بند کردیا گیا

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب  نیوز )گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید کو تحریک انصاف کے رہنما ئوں کو پناہ دینے کے جرم میں اسلام آباد میں حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو جی بی ہائوس میں پناہ دی تھی جس کے بعد انہیں آج حراست میں لے لیا گیا اور گلگت بلتستان ہائوس کے باہر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ملیکہ بخاری، مسرت چیمہ اور دیگر کو جی بی ہائوس اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا، یہ افراد جی بی ہائوس اسلام آباد میں چھپے ہوئے تھے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کو مطلوب رہنما ئوں کو جی بی ہاس میں پناہ دینے پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے اہم عہدے کے باعث ان کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com