سفارتی تعلقات بحال ،سعودی عرب نے ایران میں سفیر مقرر کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے، ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران جلد ہی سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خزانہ احسان خندوزی کی قیادت میں ایک وفد جدہ پہنچ گیا۔ چین کی ثالثی سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد کسی ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا دورہ ہے۔واضح رہے کہ کئی سال کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب، ایران سفارتی تعلقات کی بحالی ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم

10 مارچ کو طے پانے والے معاہدے کی شرائط کے تحت دونوں ممالک نے نئے سفیروں کی تقرری اور دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2016 کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ملاقات کر چکے ہیں جب کہ ایرانی صدر نے مرحوم شاہ سلمان کی جانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی قبول کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com