253
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ سے متعدد مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں قیام کریں گے اور وہ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور،کسی نئے مقدمےمیں 17مئی تک گرفتار نہ کرنیکا حکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنی گالہ جانے کا فیصلہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتاری سے متعلق عدالتی فیصلے کی بنیاد پر کیا۔ ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں چیئرمین سیکرٹریٹ کی صفائی ستھرائی اور انتظامات کی ہدایات دی گئی ہیں۔