اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا تاہم امکان ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں لگاتار دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان اور امام الحق گر جب کہ شان مسعود تیسرے اوپنر ہوں گے۔
ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بلے باز اور کپتان بابر اعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کےمیچز بھی نیوٹرل وینیوز پر ہونگے،نجم سیٹھی
اسی طرح اسپن باؤلنگ کے شعبے میں بھی نائب کپتان شاداب خان کی جگہ طے ہوتی نظر آرہی ہے تاہم ان کے ساتھ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل راؤنڈرز کے لیے عماد وسیم کو جگہ مل سکتی ہے ، انجری کا شکار محمد نواز سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈ کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا میچ کس سٹیڈیم میں ہوگا؟
دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں سابق کرکٹرز محمد سمیع اور یاسر حمید کے علاوہ ہارون الرشید بھی شامل ہیں۔ماضی میں آئی سی سی کے قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30 ممکنہ سکواڈز کا اعلان کرنا پڑتا تھا تاہم اس سال ورلڈ کپ میں 15 سے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔