بلوچستان میں آپریشن مکمل،7جوان جام شہادت نوش کرگئے

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایف سی کمپا ئونڈ مسلم باغ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق کمپا ئونڈ میں موجود تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جب کہ ایک شہری سمیت 7 جوان شہید اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ابتدائی حملے کو پسپا کرنے کے بعد گزشتہ شام شروع ہونے والے کلیئرنس آپریشن کے دوران یرغمالیوں کے 3 خاندانوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

 سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کی بازیابی شامل تھی، دہشت گردوں نے اپنے ہولناک حملے میں بچوں کو بھی نہیں بخشا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے روابط کا سراغ لگانے کے لیے ضروری انٹیلی جنس فالو اپ جاری ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور اسپانسرز کو گرفتار کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com