اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں، گرفتاری کے وقت اچانک کچھ لوگ کمانڈوز کی طرح آئے، مجھے لگا کہ وہ میری حفاظت کے لیے آئے ہیں۔
غیر ملکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جان کو لاحق خطرات کے باعث جج نے مجھے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا، جس طرح انہوں نے سب کو مارا اور مجھے گرفتار کیا وہ حیران کن تھا، آج تک کسی سیاستدان کے خلاف 150 مقدمات درج نہیں ہوئے
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نچلی سطح پر ہے، بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں، پولیس والے میرے گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے، عدلیہ ہی واحد امید ہے، حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، انہیں معلوم ہے کہ ان کا صفایا ہو جائے گا۔ وہ یہ الیکشن کروانا چاہتے ہیں اگر میں جیل میں ہوں یا مارا جاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے مارنے کی دو کوششیں ہوئیں، ہر قسم کے تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔