مولانا فضل الرحمان نے عدالت کے سامنے احتجاج نہ کرنے کی حکومتی درخواست مستردکردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مولانا کا آج سپریم کورٹ کے باہر احتجاج  اور دھرنا ہوگا  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے  عدالت کے سامنے احتجاج نہ کرنے کی حکومتی درخواست مستردکردی  پیپلزپارٹی بھی دھرنا میں شریک ہوگی قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے جے یو آئی کے انصار الاسلام کے رضاکاروں نے  اتوار کوشاہراہ دستور کا دورہ کیا ۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے  پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزرا نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم،  ڈی چوک پر احتجاج کرے۔

ترجمان  جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ کی درخواست مسترد کردی۔ سربراہ پی ڈی ایم نے واضح کیا ہے کہ  ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑے گے، ہم پر امن لوگ ہے، مولانا فضل الرحمان  پیر کے روز  عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔