204
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)درہ آدم خیل میں سرحدی تنازع (علاقہ تقسیم) پر دو قبائل کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق درہ آدم خیل میں سرحدی تنازع پر اخوروال اور کنڈی سنی خیل قبائل نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور فائرنگ روک دی گئی ۔ دونوں قبائل کے درمیان بلندر کی پہاڑی پر فائرنگ ہوئی۔
پولیس کے مطابق تھانہ درہ آدم خیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واقعہ کی تحقیقا ت شروع کردی گئی ہیں۔