اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جائے اور امریکا سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو اپنی رائے اور احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین اور سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکے اسے پرتشدد نہیں بنانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں
کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پارٹی نہیں ،امریکہ
تاہم جب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ کسی کی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں
عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ،دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،امریکہ
وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے بھی اس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکہ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کو دوسری پر ترجیح نہیں دیتا۔ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ کے لیے اہم ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کے دوران جی ایچ کیو، جناح ہاؤس اور دیگر عوامی مقامات پر حملے اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔