مجھ سے پی ٹی آئی چھڑانی ہے تو میرے ماتھے پر گولی مار دیں،علی زیدی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مجھ سے پی ٹی آئی چھڑانی ہے تو میرے ماتھے پر گولی مار دیں ۔تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ کوئی پی ٹی آئی مجھ سے نہیں چھڑا سکتا  یہ میری پارٹی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میں دو روز قبل گھر آیا، شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر منتقل کیا گیا، انتہائی سخت الفاظ میں مذمت کرنا چاہتا ہوں، پولیس کی گاڑی جو ریاست کا اثاثہ ہے۔ ، سپریم کورٹ، پاک فوج، پاکستان ریلوے سب پاکستان کا اثاثہ ہے، جناح ہا ئوس جس میں توڑ پھوڑ  مذمت کرتا ہوں، میانوالی میں عدالت جلا دی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ جلایا گیا، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، جس چیز نے میرے دل کو سب سے زیادہ تکلیف دی وہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے کا تھا، ہم جو رات کو آرام سے سوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرحدوں کی حفاظت ہوتی  ہے، آپ کی فضائی حدود کی حفاظت کون کرتا ہے، فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ جو دہشت گردی ہوئی ہے اس کا حساب ہونا چاہیے، فوج، رینجرز اور پولیس کی گاڑیاں جلانا کیسا احتجاج ہے۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں   اگر مجھ سے پی ٹی آئی چھڑانی ہے تو میرے ماتھے پر گولی مار دیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں