تابکار مادوں کو ختم کرنے والی دنیا کی پہلی کھائی جانیوالی دوا تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انسانی جسم میں تابکار اجزا ان گنت مسائل اور بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ جسم سے تابکار مادے کو ختم کرنے والی دنیا کی پہلی کھائی جانیوالی دوا کے انسانوں پر تجربات شروع ہو گئے ہیں۔

تجرباتی دوا ‘ہوپو 14-1’ انسانی جسم سے تابکار مواد کو خارج کر دے گی اور اس کی مناسبیت، انسانی افادیت اور کسی بھی ضمنی اثرات پر غور کیا جائے گا۔

امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکٹو ڈیزیز اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر اس دوا کی جانچ کر رہے ہیں، جو اس وقت پہلے مرحلے سے گزر رہی ہے۔تابکار اجزا سانس کے ذریعے اور خاص طور پر زخمی جلد کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ جوہری ماحول میں کام کرتے ہیں یا جو ایسے کسی حادثے سے گزر چکے ہیں وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ تابکاری انسانی ڈی این اے، گوشت، ٹشوز اور دیگر اعضا کو شدید متاثر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امرض قلب اور کینسر کی ویکیسین کب تک دستیاب ہوگی ؟

اگرچہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے)پہلے ہی ایسی دو دوائیوں کی منظوری دے چکی ہے۔ دونوں دوائیوں میں ‘ڈائیتھائل اینٹریامین’ (DTPA) ہوتا ہے جو جسم سے پلوٹونیم، امریکیم اور کیوریم جیسے تابکار عناصر کو خارج کرتا ہے۔ لیکن یہ ایک رگ میں انجکشن ہے.
لیکن اس نئی دوا کو کیپسول کی شکل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گولی پلوٹونیم، امریکیم اور کیوریم کے ساتھ ساتھ نیپٹونیم اور یورینیم کو بھی جسم سے باہر نکال سکتی ہے۔ پھر اس کی افادیت ڈی ٹی پی اے کے مقابلے میں 1000 گنا زیادہ دیکھی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں