فاشسٹ حکومت نے عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی کومذاق بنا دیا ہے ،عمرا ن خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ فاشسٹ حکومت نے ہماری جمہوریت، عدلیہ، آئین اور قانون کی حکمرانی کو مکمل طور پر مذاق بنا دیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ہمارے دیگر رہنماؤں کی طرح شیریں مزاری کو بھی ضمانت ملنے کے باوجود دوبارہ گرفتار کرکے دوسری جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے 7500 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کو قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ہمارے قیدیوں پر تشدد کیا جارہا ہے
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم معیشت اور انسانی حقوق کے حوالے سے ڈپریشن میں دھنس چکے ہیں، یہ سب پی ٹی آئی کو اگلی حکومت بنانے سے روکنے کے لیے ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔