138
اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی آندھی اور بارش نے تباہی مچادی، میانوالی میں مسجد کی دیوار گرنے سمیت مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پشاور، میانوالی، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، عیسیٰ خیل، پاکپتن، بہلنگر، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
میانوالی کے علاقے چکدالہ میں موسلادھار بارش کے باعث مسجد کی دیوار گر گئی، 4 معصوم بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بچے قرآن پاک سیکھنے مسجد گئے تھے کہ حادثہ پیش آیا،زخمیوں اورزخمی بچوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا اور والدین غم سے نڈھال ہو گئے جبکہ طوفانی آندھی کے باعث چھت گرنے سے دادی اور نواسی جاں بحق ہو گئے