406
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اس وقت ایک ایجنڈے نے پارٹی کو ہائی جیک کیا، پارٹی کو اس کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹی وی پر سب کچھ دیکھ کر سکتے میں گیا، میں اب اس ایجنڈے کو جاری نہیں رکھ سکتا، جو لوگ یہ ایجنڈا بنا رہے ہیں وہ خیر خواہ نہیں، انہوں نے اس پارٹی کو گہری کھائی میں پھینک دیا ہے۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ جہاں بھی جلوس نکالے گئے ان کا ہدف فوجی تنصیبات تھیں، یہ ایجنڈا دشمنوں کا خواب پورا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر کیانی نے بھی گزشتہ روز تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔