آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل،وزیراعظم شہبازشریف کو کلین چٹ دیدی گئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں وزیراعظم شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بددیانتی کا کوئی پہلو ثابت نہیں ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کا ٹھیکہ دینے کے عمل میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی شہباز شریف کو آشیانہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے کوئی فائدہ پہنچا، ریکارڈ اور شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی فوائد حاصل نہیں کیے ہیں۔

نیب رپورٹ کے مطابق بغیر کسی شک و شبہ کے ثابت ہوتا ہے کہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچا، کامران کیانی نے بھی سرکاری خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ لینے کے لیے کوئی رشوت لی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ کا ٹھیکہ لطیف اینڈ سنز کو دینے کا معاملہ قانون کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوایا تھا۔
نیب نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر جواب احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیا، نیب نے استدعا کی ہے کہ احتساب عدالت لاہور شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔