کراچی میں عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عمران خان کرکٹ گراؤنڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پارک کے نام کی ضلع کونسل سے منظوری نہیں تھی، نام کی منظوری نہ ہونے سے گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تعمیر ایم این اے فنڈ سے کی گئی، کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے، ایم این اے قبضہ خالی نہیں کرا رہے تھے، پارک علاقہ مکینوں کے لیے قائم کیا گیا تھا، لیکن اہل محلہ کو اجازت نہیں دی گئی۔ داخل کریں اجازت نہیں تھی اور پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ستار ابڑو کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پارک کو عوام کے لیے کھول دیا ہے، کارروائی ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کی گئی ہے، سرکاری املاک پر ناجائز قبضے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔