209
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹائی ٹینک پر فرسٹ کلاس مسافروں کے لیے بنایا گیا کپ اپنی کٹی ہوئی حالت میں لاکھوں روپے میں نیلام کر دیا گیا۔
ایک صدی سے زیادہ پرانا یہ کپ بدقسمت بحری جہاز پر اعلیٰ طبقے کے مسافروں کو چائے پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، جسے بعد میں شمالی سمندر کی تہہ سے برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ذاتی ملکیت کے زیورات کا سب سے بڑا ذخیرہ نیلامی کے لیےپیش
یہ نایاب پیالہ ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کے گھر کی شیلف کی صفائی کے دوران دریافت کیا۔ تاہم انہیں اس کی قدر کا اندازہ نہیں تھا۔لیکن ایک نیلام کرنے والے کو اپنے معمول کے دورے کے دوران گھر میں یہ کپ ملا۔کپ پر موجود بیچ نمبر نے تصدیق کی کہ کپ لیورپول پوٹری اسپوڈ میں ٹائٹینک کے لیے بنایا گیا تھا۔یہ کپ 3200 پاؤنڈز (1. 36 لاکھ روپے سے زائد) میں نیلام ہوا، جو تخمینہ قیمت سے تین گنا زیادہ ہے۔