مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں،سراج الحق 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ بحیثیت شہری جاننا چاہتا ہوں کہ مجھ پر خودکش حملہ کس نے کیا۔ جب میں ژوب پہنچا تو لوگوں نے پوچھا کہ میں نے بلٹ پروف گاڑی کیوں نہیں استعمال کی۔ بلٹ پروف گاڑی علاج نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان ہے، یہ صوبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، لیکن معدنیات سے مالا مال صوبہ سہولیات سے محروم ہے۔ 10 سال میں یہاں کوئی موٹر وے، کوئی سڑک یا فیکٹری نہیں بنی، صوبہ لہو لہو ہے، لوگ لاشیں دفن کر کے تھک چکے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران طبقہ صرف تنخواہیں اور مراعات لیتا ہے اور دفاتر میں چھپا ہوا ہے، مرکزی اور صوبائی حکومتیں مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یہاں ذمہ داری لینے والا کوئی نہیں، سب ایک دوسرے پر ذمہ داریاں ڈالتے ہیں، نئے حکمران اعلانات کرتے ہیں اور ناکام ہوجاتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اور سمجھدار لوگ پریشان ہیں، یہاں عوام کی زندگی اجیرن ہے اور مرنا مشکل ہو گیا، اس صوبے کے حالات کا ذمہ دار کون ہے؟

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔