80 فیصد امکانات ہیں کل اسلام آباد گیا تو گرفتار کرلیا جائوں گا، عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ اگر میں منگل کو اسلام آباد گیا تو مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے شدید خدشہ ظاہر کیا کہ منگل کو جب وہ ضمانت کے لیے عدالت جائیں گے تو اسلام آباد پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں، خواتین اور سینئر رہنماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد کارکنان ملک کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں، سب کچھ ہماری جمہوریت کو تباہ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری حکومت ختم کرنے کے ذمہ دار قمر باجوہ ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم کئی ضمنی انتخابات ہار چکی ہے اور پی ٹی آئی دن بدن مقبول ہوتی جارہی ہے، اس لیے مجھے معلوم تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھل کر بات کرنی تھی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کرائے گی، مجھے خدشہ ہے کہ یہ لوگ اس وقت الیکشن کرائیں گے جب یہ واضح ہو کہ پی ٹی آئی الیکشن نہیں جیتے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ ججز اور عدالتوں کے فیصلوں کو بھی مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com