اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )احتساب عدالت نے نیب کو القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے گرفتار کرنے سے روک دیا۔
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔
بعد ازاں بشریٰ بی بی اور عمران خان سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پہنچے، جہاں بشریٰ بی بی کو طلب کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالت نے 31 مئی تک درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کی لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت آج ختم ہو رہی تھی جس پر قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور بعد ازاں احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان قادر ٹرسٹ کیس میں پہلے ہی 31 مئی تک ضمانت پر ہیں۔