لوگ اس طرح پارٹی بدل رہے ہیں جیسا بلو کے گھر جارہے ہیں،شیخ رشید

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 9 مئی کے اصل سازشی عناصر کو سزا دی جائے اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لگتا ہے لوگ بلو کے گھر جانے کیلئے پارٹیاں بدل رہے ہیں، بزدل عدت کے دن بھی پورے نہیں کرتے، پارٹی چھوڑنا بھی میراتھن ریس ہے۔ وہ جس پارٹی میں جائیں گے وہ بھی ڈوب جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضرورت مندوں اور مفاد پرستوں کی جماعت بنتی ہے اس لیے جمہوریت ناکام ہوتی ہے اور کوئی حکومت 5 سال پورے نہیں کرتی
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈیفالٹ کو چھو سکتی ہے، ان کی کارکردگی صفر ہے ،معاشی تباہی اور سیاسی بحران، غریبوں کے پاس قبر کے لیے پیسے نہیں۔قوم اللہ کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک چلانے میں ناکام ہو چکی ہے، ترقی منفی ہو چکی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com