141
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں بار گرفتار کر لیا گیا۔
شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر 10 مئی کو کھاریاں میں ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت اور ہجوم کو اکسانے کا الزام ہے۔
وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری نے 9 مئی کے مظاہرے میں شرکت نہیں کی، پولیس کے پاس کوئی ویڈیو یا تصویری ثبوت نہیں، جس پر عدالت نے کیس میں شیریں مزاری کو بری کرنے کا حکم دیا۔
عدالت کے رہائی کے حکم کے باوجود پولیس نے ایک بار پھر تحریک انصاف کی رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔