518
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے منگل کو تین ہفتے کے اس اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق گروپ اے میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈ، نیپال اور امریکا کی ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفا ئی کرنے والی ٹیمیں کون سی ہیں ؟
گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، اومان اور یو اے ای شامل ہیں۔دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی تک ہونے والے آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے۔