200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو 15 روز کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کو اڈیالہ جیل میں 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے۔
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار ہوئے ، اس موقع پر انہوں نے پارٹی نہ چھوڑنے کا اعلان بھی کیا
مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشیدچیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کا حکم دیا گیا تھا
ان کے علاوہ مسرت جمشید چیمہ اور ان کے شوہر جمشید چیمہ کو بھی پنجاب پولیس نے رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔