183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مائیکروسافٹ کا ونڈوز 11 میں متعارف کرایا گیا نیا فون لنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین اپنے اینڈرائیڈ فونز کو وائی فائی کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر سے کنیکٹ کرنے کے لیے فون لنک فیچر کو کافی عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔
پچھلے مہینے، ٹیکنالوجی کی دیو مائیکروسافٹ نے تمام ونڈوز 11 صارفین کے لیے iOS فون لنک کا فیچر جاری کیا، جس کے ذریعے صارفین 39 زبانوں میں عالمی سطح پر 85 مارکیٹوں میں iMessage استعمال کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ممکنہ سائبر اسٹاکرز (انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کو ہراساں کرنے والے) بغیر وارننگ کے ان کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے کسی کے بھی آئی فون پر فون لنک کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سائبر اسٹاکرز کسی شخص کے آئی فون پر فون لنک سیٹ کرنے کے بعد کسی شخص کے ونڈوز پی سی سے منسلک ہو سکتے ہیں اور ان کے IM پیغامات اور فون کالز کو ان کے علم کے بغیر مانیٹر کر سکتے ہیں۔