155
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شادی سے فرار؛ دلہن نے دولہے کو 20 کلومیٹر دو ر سے گھسیٹ کر واپس لے آئی
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں شادی کی تقریب میں دلہن اور تمام مہمان پہنچے تاہم دولہا لاپتہ تھا۔ طویل انتظار کے بعد جب دولہے سے رابطہ کیا گیا تو اس نے عذر پیش کیا۔
اطلاعات کے مطابق دلہن نے بلایا تو دولہے نے کہا کہ وہ اپنی ماں کو لینے دوسرے شہر جا رہا ہے۔ یہ سن کر دلہن وقت ضائع کیے بغیر بس میں بیٹھ کر فرار ہونے والے دولہے کے پاس پہنچ گئی۔ دلہن دلہا کو 20 کلومیٹر کے فاصلے سے گھسیٹ کر تقریب تک لے گئی جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔دولہا اور دلہن ڈیڑھ سال تک دوست رہے جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔