عمران اسماعیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہوسکتی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں 2018 میں اقتدار میں آنے کا موقع دیا، انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد ڈیلیور کرنے کی کوشش کی، انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مہم شروع کی، بیانیہ بنایا جانے لگا کہ تحریک انصاف فوج سے لڑ رہی ہے۔  بہت سے لوگ اس بیانیہ کے خلاف بھی تھے۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان صاحب میں آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام سے پہلے عمران خان سے رشتہ تھا، میں ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی، ہم نے پاکستان کو اچھا بنانے کا خواب دیکھا تھا، وہ لوگ آج بیٹھ کر سوچیں کہ خان صاحب کو یہ آئیڈیا کس نے دیا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں غداری شروع ہو جاتی ہے، 9 مئی کا دن بدنما دن تھا، 9 مئی کو کور کمانڈر جی ایچ کیو پر حملہ ہوا۔ ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، ہمارے دل شہدا کے لیے دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کا عسکری پس منظر نہیں ہے، میں بچپن سے پاک فضائیہ میں شامل ہونا چاہتا تھا۔
سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ کسی ریلی یا احتجاج میں شامل نہیں تھے۔ 9 مئی میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔ آج میں تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں اور پی ٹی آئی کو چھوڑتا ہوں، خان صاحب۔ اللہ آپ پر رحمت کرے.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com