اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے ان کے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمر ایوب نے الزام لگایا کہ پولیس نے ان کے گھر سے گاڑی چوری کی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے سوال کیا کہ گاڑی کی ایف آئی آر کہاں درج کی جائے۔ کیا میں چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔
Islamabad Police from Shalimar Police Station raided my house again at approx 12:30 am 28.5.23 without a search warrant & stole my parked Toyota Hi Lux Twin Cabin Model 2011. Islamabad Police is indulging in illegal searches & now vehicle thefts. Members of the Judiciary, Civil…
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) May 27, 2023
دوسری جانب سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بھی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ میں ملک میں موجود نہیں، اس کے باوجود 25 سے 30 اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
اس نے بتایا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور چھوٹے بھائی کو لے گئے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کیا۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔