218
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج کو قتل کر دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی مبینہ واردات ہوئی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے نیب کورٹ آزاد کشمیر کے جج سردار امجد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جج سردار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا، ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی جج آزاد کشمیر کی نیب کورٹ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔