277
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی تاہم عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ڈیز ل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی ،پٹرول کی قیمت آئندہ 15روز تک برقرار
انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔حالیہ کمی کے بعد ڈیزل 5 روپے 253 پیسے، پیٹرول کی قیمت 262 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت 147 روپے 68 پیسے اور مٹی کا تیل 164 روپے 07 پیسے پر برقرار رہے گا۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون رات 12 بجے سے 15 جون کی رات 12 بجے تک ہوگا۔