اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین کے صوبے یونان میں ایک مسجد کا گنبد اور مینار جزوی طور پر شہیدہو گیا جس سے مسلم کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قصبے ناگو میں تاریخی مسجد کے زیر تعمیر مینار اور گنبد کو غیر قانونی قرار دے کر شہید کردیا گیا، جس پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
1370 میں تعمیر ہونے والی اس مسجد کے حال ہی میں بنائے گئے گنبد اور مینار کو مقامی عدالت نے 2020 میں منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تاریخی مسجد کی تزئین و آرائش میں ایک گنبد اور مینار غیر قانونی طور پر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بھارت کی اسلام دشمنی،ایک اور تاریخی مسجد شہید
دو سال تک مسجد انتظامیہ نے قانونی جنگ لڑی لیکن اب مسجد کے گنبد اور مینار کو گرا دیا گیا جس سے مسلم کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ تصادم میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔