114
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی
۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فواد چوہدری نے شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات جیل میں بند کارکن ہیں، جیل سے باہر آنا چاہیے۔
9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا،فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر سیاسی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ آپ کو باہر آنے کی ضرورت ہے۔