اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری پنجاب کے سیاسی محاذ پر مزید گرم ہو گئے۔آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں چند رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، این اے 69 ڈسکہ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا محمود اشرف بھی شامل تھے۔
آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر رانا فاروق سعید، فیصل میر، ندیم افضل چن، عبدالقادر شاہین اور دیگر نے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
ادھربدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان آج پشاور پہنچیں گے، امیر جے یو آئی اتوار تک تین روز قیام کریں گے اور مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور دیگر سیاسی و جماعتی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔