2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اسمارٹ فون  

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا بھر میں مہنگائی ایک عرصے سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے تاہم ایپل کے آئی فونز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

یہ بات 2 مختلف رپورٹس میں سامنے آئی۔انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (IDC) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 اسمارٹ فون کی فروخت کے لیے بدترین سال ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

تمام اسمارٹ فونز کے لیے چارجر استعمال کیا جائے گا، جلد فیصلہ متوقع

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2023 سمارٹ فون کی فروخت کے لحاظ سے گزشتہ سال سے بھی بدتر ثابت ہو سکتا ہے۔اس سال کل 1.17 بلین فونز کی فروخت متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے تاہم دنیا بھر میں فونز کی فروخت کی شرح میں ریکوری کا عمل توقع سے زیادہ سست ثابت ہو رہا ہے۔

2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسمارٹ فون کی فروخت میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔اس سال اب تک فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی وجہ متعدد کمپنیوں کی جانب سے ایسی ڈیوائسز متعارف کرانا ہے۔

مزید پڑھیں

اسمارٹ فون کی بیٹری صرف 5 منٹ میں چارج

دوسری طرف، Canalys کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ 2023 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کا غلبہ رہا۔درحقیقت نمبر 1 سے 4 سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔آئی فون 14 پرو میکس اس عرصے کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون نکلا۔اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے اور آئی فون 13 چوتھے نمبر پر ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com