پرویز الہی عدالتی حکم پر رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ایک کیس میں ریلیز آرڈر ملنے کے فوری بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کی ضلع کچہری میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پرویز الہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش کیا اور ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الہی سے تفتیش کی جائے انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور خزانے کو نقصان پہنچایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر کرپشن کیس سے بری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

اینٹی کرپشن میں پیشی،پی ٹی آئی ورکرز کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہ ہٹو، لڑو، تم ٹھیک کہتے ہو،پرویز الہٰی

عدالت نے ہدایت کی کہ اگر چوہدری پرویز الہی کسی کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔اینٹی کرپشن نے پرویز الہی کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایک اور کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔ اب انہیں اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے حوالے کر کے وہاں شفٹ کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الہی کو گزشتہ روز مبینہ کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب غالب مارکیٹ پولیس پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے تیار ہے۔ پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔